وہاڑی‘ ساتویں کا طالبعلم بازیاب‘ پولیس کارروائی شروع

  وہاڑی‘ ساتویں کا طالبعلم بازیاب‘ پولیس کارروائی شروع

  

وہاڑی (بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ ٹھینگی نے گزشتہ روز اغوا ہونے والے سات سالہ طالب علم کو بازیاب کروا لیا تفصیل کے مطابق نواحی گاں (بقیہ نمبر28صفحہ10پر)

97 ڈبلیو بی کے امام مسجد حافظ محمد الیاس کا 12 سالہ بیٹا حسنین معاویہ نزدیکی گورنمنٹ ہائی سکول 89ڈبلیوبی میں ساتویں کا طالب علم ہے جسکو گزشتہ روز چھٹی کے بعد سکول سے گھر آتے ہوے دن دیہاڑے ملتان وہاڑی مین روڈ سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اغوا کر لیا تھا, جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ٹھینگی کے ایس ایچ او چوہدری اشرف گِل نے فوری ریسپانس کرتے ہوے مغوی کی تلاش شروع کردی, ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی مظہر حیات ہراج اور ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی چوہدری محمد اشرف گِل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کمال مہارت, جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 18 گھنٹے کے قلیل ٹائم میں مغوی کو اغواکاروں سے بازیاب کروا لیا, افسوس میں ڈوبے ہوے اہلیانِ علاقہ خوشی سے جھوم اٹھے, پنجاب پولیس زندہ آباد کے نعرے لگ گئے, ڈی ایس پی صدر  مظہر حیات ہراج اور ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی چوہدری محمد اشرف گِل اور انکی ٹیم کو دعائیں دی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -