جنوبی پنجاب‘ نوجوانوں کیلئے ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص

جنوبی پنجاب‘ نوجوانوں کیلئے ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملازمتوں میں جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے 32فیصد کوٹہ مختص کر دیا ہے۔ وہ آج یہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹریٹ بہاول پور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام برائے پاکستان اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے تحت آئندہ ہفتہ منعقد ہونے والے دو روزہ جنوبی پنجاب ڈویلپمنٹ ڈائیلاگ کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس ہائی لیول سیشن میں انٹرنیشنل ڈونرز، مختلف دوست ممالک کے ایمبیسڈرز اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ افسران شریک ہوں گے۔ اس دو روزہ سیشن میں وفاق، صوبہ پنجاب اور جنوبی پنجاب کے اعلیٰ حکام اور ترقیاتی شراکت داروں کو جنوبی پنجاب کو درپیش ترقیاتی چیلنجز اور مستقبل کے روشن امکانات بارے غوروخوض کیا جائے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے اجلاس میں انتظامات کا حتمی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو انتظامی امور بارے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید، سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب نوشین ملک، ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن سید طارق بخاری، ڈی پی او بہاول پور عبادت نثار اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ سمیت متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
ثاقب ظفر

مزید :

صفحہ اول -