حادثات،ایک ہی خاندان کے 3افراد سمیت 5جاں بحق،2نوجوان قتل،نامعلوم شخص کی لاش برآمد

حادثات،ایک ہی خاندان کے 3افراد سمیت 5جاں بحق،2نوجوان قتل،نامعلوم شخص کی لاش ...

  

       بوریوالا،گگو منڈی، کوٹ ادو، راجن پور، میاں چنوں، محسن وال (نمائندگان)ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک ہی خاندان کے 3کارسوار افراد سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ عدالت سے پیشی بھگت کرآنے والے 2نوجوانوں کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تھانہ کی حدود سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ بوریوالا سے تحصیل رپورٹر اورگگومنڈی سے نامہ نگار کے مطابق چک نواحی گاں 253 ای بیکے رہائشی ایک ہی خاندان کے چھ افراد مختار احمدگجر،یاسین گجر،نبیل احمد گجر،حماد گجر،محمد امین اور نعیب احمد حاجی شیر میں ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ 447 (ای بی) کے قریب سڑک پر پڑے گڑھے کو بچاتے ہوئے کار بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹینکر سے ٹکرا گئی جسکے نتیجہ میں مختار احمد،یاسین اور نبیل موقع پر  جاں بحق  جبکہ دیگر تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا حادثے کا شکار خاندان کے ہاں اگلے روز ہونے والی شادی کی تقریب ملتوی کر دی گئی اور خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق علاقہ دائرہ دین پناہ عسکری دین پناب کے رہائشی محمد صابر گاڈی اورغلام فرید گرمانی سڑک پر گرکرموقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ نامعلوم ڈرائیوربس موقع پر چھوڑ کرفرارہوگیا پولیس نے موقع پرپہنچ کر بس قبضہ میں لے لی پولیس دائرہ دین پناہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کوان کے ورثاء کے حوال کردیا۔ گوپانگ اور ہانبھی برادری میں رنجش چلی آ رہی تھی گزشتہ روز شاکر اور آفتاب گوپانگ نامی نوجوان عدالت راجن پور سے پیشی بھگت کر گھر واپس جا رہے تھے کہ ملزمان نے وے فاضل پور ٹول پلازہ کے قریب ان کی گاڑی  پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شاکر اور آفتاب موقع پرجاں بحق ہو گیے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی زخمی ہوا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ڈی پی او چوہدری محمد افضل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی اورمحسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود جی ٹی روڈ امین ٹریڈ سینٹر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا شخص نشے کا عادی تھا۔

مزید :

صفحہ اول -