سندھ ہائیکورٹ نے  لاپتا افراد کے کیسز ضلعی ٹاسک فورس کو منتقل کر دیئے

  سندھ ہائیکورٹ نے  لاپتا افراد کے کیسز ضلعی ٹاسک فورس کو منتقل کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ضلعی ٹاسک فورس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ہفتہ کوسندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت درخواستوں کے وکیل نے عدالت سے کیسز پولیس کے یونٹ اے وی سی سی کو منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔درخواست گزار کے وکیل عبدالطیف پاشا ایڈووکیٹ نے موقف پیش کیا کہ آپریشن پولیس کے پاس لاپتا اور گمشدہ شہریوں کو بازیاب کرانے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔وکیلِ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شہری طویل عرصے سے لاپتا ہیں۔ بازیابی کے لیے اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل کو منتقل کیے جائیں۔ اے وی سی سی جدید ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کے باعث لاپتا شہریوں کو بازیاب کراسکتا ہے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑونے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر جو ٹاسک فورس بنانے کا حکم دیا ہے وہ بھی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی۔ نئی ٹاسک فورس میں پولیس کے باصلاحیت افسر شامل ہوں گے۔سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ضلعی ٹاسک فورس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ ضلعی ٹاسک فورس کو فوری ایکٹیو کریں اور لاپتا شہریوں کو بازیاب کرائیں۔ کیسز برسوں سے التوا کا شکار ہیں۔ لاپتا افرادکی کے اہلِ خانہ کی داد رسی کی جائے۔عدالت نے شہری فرقان، حیدر، ارشاد علی اور دیگر لاپتا افراد کے کیسز بھی ضلعی ٹاسک فورس کو منتقل کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید :

صفحہ اول -