اومیکرون ویرینٹ موسمی فلو سے  40 فیصد زیادہ مہلک،رپورٹ

  اومیکرون ویرینٹ موسمی فلو سے  40 فیصد زیادہ مہلک،رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(شِنہوا)امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کوویڈ-19 کی اومی کرون قسم موسمی فلو سے کم سے کم  40 فیصد زیادہ مہلک ہے۔امریکی خبر رساں ادارے فارماسیوٹیکل ٹیکنالوجی  کی جاپانی سائنس دانوں کے حوالے سے جاری رپورٹ میں  وبا کی روک تھام کے لئے عائد پابندیوں اور احتیاطی تدابیرکو جلد اٹھانے  کے ممکنہ خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے۔بیماریوں پر قابو پانے اور تدارک کے امریکی مرکز نے فروری کے آخر میں وبا کے حوالے سے اپنی ہدایات کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے  اکثر امریکی شہریوں کو گھروں کے اندر ماسک اتارنے کی اجازت دی ہے۔تاہم کچھ ماہرین صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کوویڈ-19 کے خلاف احتیاطی تدابیر میں نرمی اختیار نہ کریں۔جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ  میں کوویڈ-19  کے کیسز7کروڑ90 لاکھ سے تجاوز جبکہ اموات کی تعداد 9لاکھ 54ہزار ہوگئی ہے۔
امیکرون

مزید :

صفحہ اول -