چین کے حالیہ دو اہم اجلاس بیجنگ سمیت پوری دنیا کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں،پاکستانی سفیر معین الحق

  چین کے حالیہ دو اہم اجلاس بیجنگ سمیت پوری دنیا کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ...

  

بیجنگ(آئی این پی) چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ چین کے حالیہ دو اہم اجلاس چین کے سیاسی کیلنڈر میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہیں نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا میں ہمیشہ سے نہایت اہمیت کا حامل تصور کیاجاتا ہے۔ چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چینی قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاسوں کو دو اجلاس کہا جاتا ہے۔ معین الحق نے کہاکہ انہوں نے ان اجلاسوں میں گزشتہ سال بطور مبصر شرکت کی تھی اور وہ اس سال دوبارہ شرکت کررہیں ہیں کیونکہ چینی حکومت ان اجلاسوں کو نہ صرف کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے بروئے کارلاتی ہے بلکہ مستقبل کی کارکردگی کے اہداف کا تعین بھی کرتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -