سردار عثمان بزدار کا معروف اداکار مسعود اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت

   سردار عثمان بزدار کا معروف اداکار مسعود اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

لاہور)خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف اداکار مسعود اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مسعود اختر مرحوم ورسٹائل اداکار تھے۔مسعود اختر مرحوم نے فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے پرستاروں کو متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسعود اختر نے اپنی اداکاری میں حقیقت کا رنگ بھرا۔ مسعود اختر مرحوم کے یادگار ڈرامے آج بھی پرستاروں کو یاد ہیں۔

انتقال 

مزید :

صفحہ اول -