پارا چنارکے شہید ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی 

  پارا چنارکے شہید ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار (نمائندہ پاکستان)) پشاور کے مسجد میں پاراچنار سے تعلق رکھنے والے شہداء کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے شہداء کی میتوں کے ہمراہ احتجاج کے بعد مختلف قبرستانوں میں تدفین کی  جارہی ہے  جمعے کے روز پشاور بم دھماکے  پر احتجاج کے طور پر پاراچنار میں ایک روزہ سوگ کا اعلان  کیا گیا تھا اور آج تمام پرائیویٹ تعلیمی و کاروباری ادارے اور بازاریں بند کردئیے گئے ہیں شہدا کی میتیں پشاور سے ایمبولینسوں کے ذریعے پاراچنار لائیں گئی اور میتوں کے ہمراہ احتجاج کیا گیا جس کے بعد شہداء کی تدفین کی جارہی ہے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے تیرہ افراددہشت گردی کے اس واقعے میں  جان بحق اور  متعدد زخمی ہوگئے ہیں   مختلف علاقوں سے جلوسوں کی شکل میں لوگ پاراچنار شہر پہنچ گئے ہیں اس موقع پر اپنے خطاب میں  علامہ فدا مظاہری علامہ عابد الحسینی، عنایت حسین طوری،حاجی عابد حسین  علامہ صفدر علی شاہ نقوی  اور دیگر راہنماوں نے کہا کہ پشاور میں ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ بزدلانہ اقدام ہے اور پہلے سے تھریٹ الرٹ  جاری ہونے کے باوجود دھشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے راہنماوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دھشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کیا جائے راہنماوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف مہنگائی کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں اور دوسری طرف دھشت گردوں کے رحم کرم پر عوام کو چھوڑا گیا ہے اس لئے بہتر ہوگا کہ حکومت فوری  طور مستعفی ہوجائے  راہنماوں نے مسجد کی  ناقص سکیورٹی  پر افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کے ورثا کو پچاس لاکھ زخمیوں کو بیس لاکھ معاوضہ دینے بہترین علاج معالجہ کرانے اور شہدا کو شہید پیکج دینے کا مطالبہ کیا

مزید :

صفحہ اول -