امامیہ ایس او کا مسجد میں دہشتگردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  امامیہ ایس او کا مسجد میں دہشتگردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)امامیہ سٹوڈنٹس ا گنائزیشن پاکستان نے کوچہ رسالدار میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں سمیت عوامی جگہوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے مظاہرے کی قیادت شاہ زیب حسین اور دیگر عہدیداران نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جن پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرین کا کہنا  تھا کہ کل ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جسمیں امام سمیت 67افراد شہید اور 200تک زخمی ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اسی میں ہے کہ تمام دہشت گرد گروہوں اور شدت پسند عناصر کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ مساجد،امام بارگاہوں اور عوامی جگہوں کو مکمل تحفظ دیا جائے ۔

مزید :

صفحہ اول -