عوامی مارچ کامیاب ہو چکا، تحریک بھی کامیاب ہوگی، شازیہ مری

  عوامی مارچ کامیاب ہو چکا، تحریک بھی کامیاب ہوگی، شازیہ مری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا ہے کہ  عوامی مارچ کامیاب ہو چکا عدم اعتماد کی تحریک بھی کامیاب ہوگی۔وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ شفقت محمود نے اقرار کر ہی لیا کہ ان کے ممبران انہیں چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے وجود میں آنے والی پارٹی تحلیل ہو رہی ہے جبکہ صدر آصف علی زرداری جمہوریت اور آئین کے نگہبان ہیں۔شازیہ مری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے جیالوں کو اپنے قائد آصف علی زرداری پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا آخری دہاڑی لگانے کیلئے عدم اعتماد کی تحریک کے منتظر ہیں،  شفقت محمود اور فواد چودہری سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے عادی ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -