پشاور میں 50سے زائد افراد کی شہادت کربنا ک سانحہ ہے،ڈاکٹراسعدتھانوی

  پشاور میں 50سے زائد افراد کی شہادت کربنا ک سانحہ ہے،ڈاکٹراسعدتھانوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نامور مذہبی اسکالر و جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی،قاری جمیل احمد بندھانی، قاری احمد مصطفی تھانوی، مفتی عبدالغفار جمالی، مفتی صفوان و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پشاور کی مسجد میں دھماکہ اور اس دھماکے میں پچاس سے زائد افراد کی شہادت انتہائی کربناک حادثہ ہے جو یقینا ملک دشمن طاقتوں کی گہری سازش ہے اس کھلی دہشت گردی کو اگر کسی فرقہ واریت کیساتھ جوڑا گیا تو یہ ملک دشمن طاقتوں اور عناصروں کی تقویت کا سبب ہوگا اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم کو متحد ہو کردہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔بیان میں مذکورہ علماء کرام نے د ھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہارسمیت  مسجد میں دھماکے کو غیر انسانی اور ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی صورت انسان کہلانے کے مستحق نہیں اور واقعے کی جتنے بھی مذمت کی جائے کم ہے، علماء کرام واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا جبکہ زخمیوں کے جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔