کراچی کی شاہراہوں کا حال خراب ہوتا جارہا ہے، حنید لاکھانی

  کراچی کی شاہراہوں کا حال خراب ہوتا جارہا ہے، حنید لاکھانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے شہرقائد میں دو ماہ 150سے زائد افراد کے ٹریفک حادثات میں جانبحق ہونے کے انکشاف پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں بھی حادثات کا سبب بن رہی ہیں، پورے شہر پر اگر نظر دورائی جائے تو مسائل کا انبار نظر آتا ہے نہ صفائی کا کوئی نظام ہے نہ ہسپتالوں کا کوئی پرسان حال ہے لیکن سب سے برا حال کراچی کی سڑکوں کا ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ کراچی کی ہردوسری سڑک پر گٹر ابل رہا ہے فلائی او ورز اور پل بھی خستہ حال دکھائی دیتے ہیں جبکہ آدھے سے زیادہ کراچی کی سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹس یا تو بند ہوتی ہیں پاپھر ہوتی ہی نہیں ہیں، شاہراہوں کی تباہ حالی کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں آئے روز قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے اور اگر کہیں کوئی سڑک ٹھیک ہے تو وہاں تیز رفتاری ٹریفک حادثات کی وجہ بنتی ہے جو کہ سراسر ٹریفک پولیس، ضلع انتظامیہ اورسندھ حکومت کی غفلت اور نا اہلی ہے، متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ جو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان کو جلد از جلد مرمت کی جائے