کراچی: چڑیا گھر میں ہرن  کے 6 بچوں کی پیدائش

  کراچی: چڑیا گھر میں ہرن  کے 6 بچوں کی پیدائش

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے چڑیا گھر میں ہرن کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، اڑیال اور بلیک بگ کے تین، تین بچوں کی پیدائش سے چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال کے لئے زو کیپر،پیرامیڈیک اسٹاف اورماہر حیاتیات کی ٹیم مقرر کردی گئی ہے، دن میں دو بار بچوں کی صحت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ہرن کے تمام بچے صحت مند ہیں، کامیاب افزائش سے چڑیا گھر میں جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -