ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

  ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلاء  برادری کی کثیر تعداد نے بار کونسل کے باہر صوبائی دارالحکومت پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کی گلی کوچہ رسالدار میں مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعہ کے خلاف شدید نعریبازی کی مظاہرے کی قیادت وکلاء  رہنما ایڈوکیٹ سردار قربان کلوڑ،ایڈوکیٹ بابر لغاری،قلندر بخش،ظفر شاہ،آصف و دیگر کررہے تھے اس موقع پر وکلاء  برادری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی روکنے میں ناکام ہوگئی ہے ایسے واقعات حکومت کی نااہلی ہے وکلاء نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لیکر واقعہ میں ملوث عناصروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -