شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی،8 ملزمان گرفتار

  شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی،8 ملزمان گرفتار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 05 کلو سے زائد چرس اور ماوا برآمد ہوا، گرفتار ملزمان منشیات، گٹکا/ ماوا کی فروخت اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم فرمان علی عرف لالا سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ روانہ دیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں فرمان عرف لالا، عاقب، حمزہ، دلدار، عامر، ندیم، عمر زمان اور رشید خان شامل ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -