کراچی: خونی ڈمپر نے ایک اور شخص کی جان لے لی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ہیوی ٹریفک موت باٹننے لگی، ایک اور شہری ڈمپر کی زد میں آکر موت کی وادی میں چلاگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان پل پرڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیو نے رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی تو مشتعل شہریوں نے ڈمپر کا پیچھا شروع کردیا۔رپورٹ کے مطابق مشتعل افراد کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور ہواس باختہ ہوا اور تیز رفتاری کے باعث ڈمپر ہی الٹ گیا، تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ٹیپو سلطان پل کو بھی نقصان پہنچا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا، فوری طور پر لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔