وومن فٹسال ایسوسی ایشن کے تحت کوچنگ اور ریفری کورس 

  وومن فٹسال ایسوسی ایشن کے تحت کوچنگ اور ریفری کورس 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ وومن فٹسال ایسوسی ایشن اور دیا وومن فٹبال کلب کے تحت بسکونی اور چیز اپ کے تعاون سے 3 روزہ فٹسال کوچنگ اور ریفری کورس یونین کلب میں شروع ہوگئے۔ جس میں 46  مرد و خواتین کوچنگ کورس میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ برازیل کے کوچز ٹریننگ میں جدید تکنیک و دیگر امور سے آگاہی فراہم کررہے ہیں۔ اس موقع پر دیا وومن فٹبال کلب کی بانی و صدر اور سندھ فٹسال ایسوسی ایشن سندھ کی صدر سعدیہ شیخ، جنرل سیکریٹری پاکستان سوکر فٹسال فیڈریشن مبشر سنجرانی، جنرل سیکریٹری سندھ وومن فٹسال ایسوسی ایشن رخسار راشد، جوائنٹ سیکریٹری آسیہ تبسم، خزانچی نائلہ شیخ، جنرل سیکریٹری کراچی آمنہ حسین دیگر بھی موجود تھے۔ مبشر سنجرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلیئرز - کوچز کی تربیت کیلئے تمام تر وسائل استعمال کررہے ہیں۔ فٹسال کوچنگ اور ریفری کورس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ 

مزید :

کراچی صفحہ آخر -