ہر شہری پریشان،حکمرانوں کی بہتری مستعفی ہونے میں ہی ہے، شیری رحمن

ہر شہری پریشان،حکمرانوں کی بہتری مستعفی ہونے میں ہی ہے، شیری رحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہر طبقے کا شہری مہنگائی سے پریشان ہے،حکمرانوں کی بہتری مستعفی ہونے میں ہی ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ ہر جگہ،ہر شہر میں عوام اس نااہل حکومت سے چھٹکارے کا مطالبے کر رہے۔ انہوں نے کہاکہ سارھے تین سالا حکومت میں ان سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو سکی۔ شیری رحمن نے کہاکہ ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ ایک ہفتے میں 19اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ہر طبقے کا شہری مہنگائی سے پریشان ہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ حالیہ ایک سروے کے مطابق 80sd29 پاکستانی سمجھتے ہیں یہ حکومت ملک کو غلط ڈائریکشن میں لے کر جا رہی ہے، یہ عوام کا حکومت پر عدم اعتماد نہیں تو کیا ہے؟۔ شیری رحمان نے کہاکہ حکمرانوں کی بہتری مستعفی ہونے میں ہی ہے۔
شیر رحمن

مزید :

صفحہ آخر -