اپوزیشن کو عدم اعتماد کے حوالے سے منہ کی کھانی پڑیگی، علی امین 

  اپوزیشن کو عدم اعتماد کے حوالے سے منہ کی کھانی پڑیگی، علی امین 

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کے حوالے سے منہ کی کھانی پڑے گی، ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہماری فورس اس دہشت گردی کا جوان مردی سے مقابلہ کررہی ہے، پاکستان میں بیرونی قوتیں دہشت گردی کرا کے ملک کا امن خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ڈیرہ جات جیپ ریلی پر 15ملین کی کاسٹ آرہی ہے، ڈیرہ جات سے 8سے 10کروڑ کا بزنس ہوگا، اپوزیشن عدم اعتماد کے حوالے سے روزنئی ڈیٹ دیتی ہے،  ان کے پلے کچھ نہیں ہے بس خالی باتیں ہیں۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا کہ بلاول اتنے بڑے دعوے نہ کرے پہلے بھی اسکی ہوا نکل چکی ہے، بلاول کی بڑی بڑی باتیں کرنے کی کوئی سیاسی  حیثیت  نہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے لوگوں کو سامنے لے آئیں یہ کوئی چھپا ہوا فورم نہیں ہے، اپوزیشن کو عدم اعتماد کے حوالے سے منہ کی کھانی پڑے گی۔

علی امین

مزید :

صفحہ آخر -