یو کرین سے آئے پاکستانی طالبعلم کا بیان حکومت کیلئے باعث شرم،فیصل کنڈی 

یو کرین سے آئے پاکستانی طالبعلم کا بیان حکومت کیلئے باعث شرم،فیصل کنڈی 

  

 اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یو کرین سے آنے والے طالب علم جنید کا بیان حکومت کیلئے باعث شرم ہے،  نالائق وزیر خارجہ نے بیرون ملک سفارتخانوں کو تباہ کردیا ہے، جب وزیراعظم کی کوئی پالیسی ہی نہ ہو تو سفارتخانے کیا کریں گے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ کہاں گئے وہ جہاز جو یوکرین سے پاکستانیوں کو لانے والے تھے۔ انہوں نے کہاکہ نالائق وزیر خارجہ غیر ذمہ داری کے مرتکب ہو چکے ہیں، یوکرین میں پاکستانی جنگ کے عالم بے بس اور بے یارو مددگار ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ نالائق وزیر خارجہ نے بیرون ملک سفارتخانوں کو تباہ کردیا ہے، جب وزیراعظم کی کوئی پالیسی ہی نہ ہو تو سفارتخانے کیا کریں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ قوم سلیکٹڈ اور نالائق وزیراعظم سے نجات کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہاکہ کسی ملک کا حکمران عمران خان سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں۔

فیصل کنڈی

مزید :

صفحہ آخر -