سندھ کی بہتری کیلئے تیرکوتوڑنا ہوگا، علی زیدی

سندھ کی بہتری کیلئے تیرکوتوڑنا ہوگا، علی زیدی

  

بدین(آئی این پی) وفاقی وزیر  بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ بدین میں تیر ٹوٹ چکا ہے۔ زرداری مافیاعوام کا نہیں اپنے اربوں روپے اضافے کیلئے سوچ رہا ہے، افسوس سندھ میں 5ہزاراسکولز بند کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام تنہا نہیں، پی ٹی آئی ساتھ کھڑی ہے، سندھ کی بہتری کیلئے تیرکوتوڑنا ہوگا، بدین میں تیر ٹوٹ چکا ہے، ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے۔علی زیدی نے کہا ہے کہ ہماری جنگ زرداری مافیا سے ہے، اگرعوام ڈٹ کر کھڑے ہوگئے تو پورے سندھ میں تیرتوڑ دیں گے، پیپلزپارٹی نے15 سال میں پرانے سندھ کو اور پرانا کردیا۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ہر شہری 10لاکھ تک مفت علاج کرا سکتا ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ہرشہری کو صحت کارڈ مل گیا ہے۔

علی زیدی

مزید :

صفحہ آخر -