کراچی،بجلی گھر میں مبینہ  چور کرنٹ لگنے سے ہلاک

  کراچی،بجلی گھر میں مبینہ  چور کرنٹ لگنے سے ہلاک

  

کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے ماری پور میں واقع بجلی گھر میں مبینہ طور پر چوری کرتے ہوئے ایک شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ماری پور میں واقع بجلی گھر سے 1شخص کی 2، 3 روز پرانی لاش ملی ہے۔متوفی کی لاش کے پاس سے پانے اور دیگر سامان بھی ملا ہے۔یہی خیال کیا جا رہا ہے کہ مرنے والا شخص بجلی گھر میں چوری کے لیے آیا تھا اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

چور ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -