مصطفی کمال کیخلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ملتوی 

مصطفی کمال کیخلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ملتوی 

  

کراچی (این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت نے کلفٹن میں چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کے خلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2اپریل تک ملتوی کردی ہے۔احتساب عدالت میں کلفٹن میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کا گواہ کشمیر خان ایک بار پھر عدالت سے غیر حاضر رہا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔

سماعت ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -