پاکستان میں پہلی بار سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی قائم
اسلام آباد/ہری پور (آئی این پی)وفاقی وزیر اقتصادی امور عمرایوب خان نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی قائم کی گئی جس کے تحت ڈسٹرکٹ ہری پور میں صوبائی حکومت کے تعاون سے سپیشل آئی ٹی زون اور پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کو لائسنس جاری کر دیے گئے ہیں، میں اپنے آپ کو اس یونیورسٹی کا خادم تصور کرتاہوں۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوہری پور یونیورسٹی کانووکیشن ہواجس میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر اقتصادی امور عمرایوب خان تھے،کانووکیشن میں گریجویٹ طلبا اور طالبات، ان کے والدین، چیف گیسٹ اعلی تعلیم کے صوبائی وزیر کامران بنگش کے علاوہ،وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر طاہر خان, پرووائس چانسلر پروفیسر ایوب خان، ڈینز پروفیسر عابد فرید، پروفیسر امارہ گل، ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر شفیق الرحمن، سینئر فیکلٹی اور انتظامیہ شریک ہوئے۔ہری پور یونیورسٹی میں پہلے کانووکیشن میں یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ سرکاری اور غیر سرکاری کالجز کے پی ایچ ڈی، ایم فل، ماسٹر اور بیچلر گریجویٹس کو ڈگریاں، توصیفی اسناد اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کو گولڈ میڈلز بھی دیے گئے۔کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے تمام گریجویٹ طلبا اور طالبات ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہری پور یونیورسٹی میں اپنے آپ کو مہمان نہیں بلکہ میزبان سمجھتے ہیں، کیونکہ یہ ان کا شہراور حلقہ انتخاب ہے اور وہ اپنے آپ کو اس یونیورسٹی کا خادم تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے آئی ٹی اور ایم ایل ٹی کے حوالے سے بتایا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے اس حوالہ سے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، Silicone City trendکو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی قائم کی گئی جس کے تحت ڈسٹرکٹ ہری پور میں صوبائی حکومت کے تعاون سے سپیشل آئی ٹی زون اور پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کو لائسنس جاری کر دیے گئے ہیں۔
عمر ایوب