تیل کی بڑھتی قیمتیں جی ڈی پی کا ایک فیصد ہڑپ کر جائینگی، مرتضیٰ مغل 

تیل کی بڑھتی قیمتیں جی ڈی پی کا ایک فیصد ہڑپ کر جائینگی، مرتضیٰ مغل 

  

کراچی (آئی این پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ تیل کی بڑھتی قیمتیں جی ڈی پی کا کم از کم ایک فیصد ہڑپ کر جائیں گی۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے لئے ایران سے پابندیان ہٹانا ضروری ہیں۔ اگلے بجٹ میں عوام پر پانچ سو ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے  ایک بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے تیل درامد کرنے والے تمام ممالک متاثر ہو رہے ہیں جبکہ مہنگا تیل پاکستان کے جی ڈی پی کا کم از کم ایک فیصد ہڑپ کر جائے گا۔ کشیدگی بڑھنے کی صورت میں تیل کی قیمت مزید بڑھے گی اور نقصانات میں اضافہ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں دیگر اقدامات کے ساتھ عوام پر پانچ سو ارب روپے کا اضافی بوجھ لادا جائے گاجس سے عوام کی حالت مزید پتلی ہو جائے گی۔

مرتضیٰ مغل

مزید :

صفحہ آخر -