آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19مارچ تک ملتوی کردی ہے۔احتساب عدالت کے روبرو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دورانی و دیگر فاضل جج کی ریٹائرمنٹ کے باعث لنک عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت بغیر کسی کاروائی کی ملتوی کردی۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی۔ اس موقع پر غیر رسمی گفتگو میں آغا سراج درانی نے کہا کہ لانگ مارچ سے پارٹی کا جو فیصلہ ہے اس کی بلاول بھٹو زرداری صاحب لیڈ کر رہا ہے۔ لانگ مارچ میں بہت بڑی عوام ہے، شھید ذالفقار علی بھٹو کی پارٹی کا سر چشمہ عوام ہے۔ لانگ سے کامیابی سے متعلق سوال پر آغا سراج درانی نے کہا کہ یہ تو آپ لوگ جانتے ہیں حکومت انڈر پریشر ہوگئی ہے۔ لانگ مارچ سے کامیابی نظر آرہی ہے۔ سوال کیا گیا کہ لانگ مارچ پہنچنے سے حکومت چلی جائیگی۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ تو نجومی ہی بتا سکتا ہے، ہمارا خیال ہے جمہوری طریقے سے حکومت چلی جائے۔
سراج درانی کیس

مزید :

صفحہ آخر -