بلاول بھٹو کی زیر قیادت پیپلزپارٹی کے قافلے کالاہور میں پڑاؤ ، آج ناصر باغ میں جلسہ ہوگا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ گزشتہ رات لاہور پہنچ چکا ہے ، آج دوپہر بلاول بھٹو نار باغ میں جلسے سے خطاب کریں گے جس کے بعد قافلہ لاہور سے گوجرانوالہ کیلئے روانہ ہوگا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مزار قائدؒ سے چلنے والا پاکستان پیپلزپارٹی کا قافلہ لاہور میں پڑاؤ ڈال چکا ہے ، لاہو رکے ناصر باغ میں بلاول بھٹو کا دوپہر 2 بجے خطاب شیڈول ہے جس کے بعد قافلہ جی ٹی روڈ کے راستے گوجرانوالہ سے ہوتا ہوا وزیر آباد پہنچے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول آج دوپہر جوہر ٹاؤن لاہور میں ندیم افضل چن کی رہائشگاہ پہنچے گے ، ندیم افضل چن پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ چکے ہیں ، آج وہ دوبارہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے ۔ بلاول بھٹو لاہور سے نکلنے کے بعد مرید کے اور پھر گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں عوام سے خطاب کریں گے ۔