ندیم افضل چن اور تحریک انصاف کی راہیں جدا، نئی پارٹی میں شمولیت لیکن باضابطہ اعلان کب کریں گے؟ سیاسی میدان سے بڑی خبر

ندیم افضل چن اور تحریک انصاف کی راہیں جدا، نئی پارٹی میں شمولیت لیکن باضابطہ ...
ندیم افضل چن اور تحریک انصاف کی راہیں جدا، نئی پارٹی میں شمولیت لیکن باضابطہ اعلان کب کریں گے؟ سیاسی میدان سے بڑی خبر

  

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی، لاہور میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور باضابطہ شمولیت اختیار کی البتہ وہ باضابطہ شمولیت کا آج اعلان کریں گے۔یا د رہے کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا آج لاہور میں پڑائو ہے جہاں بلاول 2 بجے خطاب بھی کریں گے ۔ 

ایکسپریس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت سے قبل وہ پی پی پی پنجاب کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے، انہوں نے 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔یادرہے کہ رواں سال 14 جنوری کو وزیراعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -