"دانیہ شاہ ساتھ سیٹ پر ہوں گی لیکن سکرین پر نہیں" عامر لیاقت ایک بار پھر میدان میں آگئے

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ممبر قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا اور خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ (دانیہ شاہ) مکمل طور پر گھریلو خاتون ہے اور کوئی ٹرانسمیشن نہیں کریں گی، ہاں وہ میرے ساتھ سیٹ پر ہوں گی لیکن سکرین پر نہیں۔
یادرہے کہ دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کے مشہور فیشن میگزین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خبر دی کہ رواں سال عامر لیاقت حسین اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے۔عامر لیاقت حسین نے بھی یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرائی تھی جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ رکن قومی اسمبلی اس بار اپنی نئی بیوی کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے تاہم گزشتہ روز عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی تردید کردی۔عامر لیاقت نے مزید کہا تاہم میں نے ابھی تک ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ میں ایک بین الاقوامی اینی میٹڈ فلم کررہا ہوں جس کی ڈبنگ کی تاریخیں اپریل میں ہیں۔ چیزیں ابھی عمل میں ہیں، اسلیے افواہوں سے گریز کریں۔
That is completely false news, she is completely housewife and will not do any transmission. Yes she is with me on the set but not on screen. However I have not decided yet to do Transmission because I am doing an International animated film and the dubbing dates in April. https://t.co/oP3JgWfGNz
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 5, 2022
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کی خبر پر بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔ویڈیو