پاکستانی کرکٹر جسے انٹرنیشنل کرکٹ میں مشکلات آئیں تو شین وارن نے مدد کی، وقار یونس نے نام بتادیا

پاکستانی کرکٹر جسے انٹرنیشنل کرکٹ میں مشکلات آئیں تو شین وارن نے مدد کی، ...
پاکستانی کرکٹر جسے انٹرنیشنل کرکٹ میں مشکلات آئیں تو شین وارن نے مدد کی، وقار یونس نے نام بتادیا

  

 راولپنڈی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ شین وارن دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی تھے، یاسر شاہ کو کیرئیر میں مشکل کا سامنا ہوا تو انجہانی لیگ سپنر نے انکی مدد کی۔

پنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق کرکٹرز اور میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی، اس موقع پر وقار یونس نے کہا کہ شین وارن کرکٹ ورلڈ کے بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ اچھے انسان تھے، یاسر شاہ جب انٹرنیشنل کیرئیر میں مشکلات کا شکار تھے تو شین وارن نے انکی مدد کی۔

تقریب میں کھیلوں سے وابستہ ملکی اور غیر ملکی صحافیوں نے شین وارن کو خراج تحسین پیش کیااور میڈیا باکس میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی جبکہ میڈیا باکس میں شین وارن کی تصویر بھی آویزاں کی گئیں۔

مزید :

کھیل -