لیہ میں مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم ، ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق،19 زخمی

لیہ میں مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم ، ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق،19 ...
لیہ میں مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم ، ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق،19 زخمی

  

لیہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیہ کے علاقے چوک اعظم کے قریب ایم ایم روڈ پر کار اور مسافر وین  میں خوفناک تصادم ہوا جس کےنتیجے میں تین بچوں  سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ۔حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  مسافر وین میں سوار خاندان شادی میں شرکت کے بعد مظفر گڑھ سے واپس فتح پور آرہا تھا  کہ گولہ ادہ کے قریب مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم ہو گیا ۔ حادثے میں مسافر وین کے ڈرائیور اور تین بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ہوئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق حادثے میں کار سواروں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل ، ڈی ایچ کیو لیہ  منتقل کیا گیا ۔  حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی  شناخت محمد انیس ، شعیب ، عابد ، مالو بی بی ، شاہدہ بی بی اور سفیان کے نام سے ہوئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -