پی ٹی آئی دبئی کے نائب صدر کا پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد عظیم کے اعزاز میں ظہرانہ 

پی ٹی آئی دبئی کے نائب صدر کا پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد عظیم کے ...
پی ٹی آئی دبئی کے نائب صدر کا پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد عظیم کے اعزاز میں ظہرانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان تحریک انصاف دبئی کے سینیئر نائب صدر کلیم اللہ شاہ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی محمد عظیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا. جس میں پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

تقریب میں میڈیا سے خطاب میں کلیم اللہ شاہ بخاری نے مہمان رہنما کا شکریہ ادا کیا اور ان کی پاکستان تحریک انصاف کے آغاز سے اب تک جدوجہد اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا۔ سینیئر رہنما محمد عظیم نے بتایا کہ پاکستان میں کوئی طاقت عمران خان کو بلیک میل نہیں کر سکتی اور اپوزیشن کی تمام تر کوششیں صرف میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے ہیں جبکہ حقیقت میں حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے،  پہلے کہ طرح اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے ہوا نکل چکی ہے۔

محمد عظیم کا کہنا تھا کہ نظریاتی کارکن اور اوورسیز پاکستانی پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں اور عمران خان ان کے لیے بہت اچھی اور تاریخی پالیسیاں لے کر آ رہے ہیں۔ تقریب میں پی ٹی آئی دبئی کے سینئر نائب صدر کلیم اللہ شاہ بخاری کے ساتھ تحریک انصاف کے بانی رکن اعجاز خان، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری دبئی بشارت اعوان، انفارمیشن سیکرٹری دبئی جنید منصور، عجمان کے نائب صدر محمد منصور،  ایڈیشنل جنرل سیکریٹری امارات عزیز اللہ ملنگی، سید امام مالک اور بابر سرور نے شرکت کی-