شیری رحمان نے بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کو "گیم چینجر" قرار دیدیا

شیری رحمان نے بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کو "گیم چینجر" قرار دیدیا
شیری رحمان نے بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کو

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کو گیم چینجر قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ   بلاول بھٹو کے لانگ مارچ میں ہر گزرتے دن اور شہر کے ساتھ عوام کی شرکت بڑھ رہی ہے ، بلاول بھٹو اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر سے حقیقی  عوامی جماعت ہونے کا ثبوت دے دیا ، پنجاب کے جیالے متحرک ہو گئے ، نئی نسل بھی پیپلزپارٹی کی آزاد خیالی اور ترقی پسند سیاسی نظریے سے متاثر ہو رہی ہے ۔ 

شیری رحمان نے کہا کہ عوام کھوکھلے نعروں اور دعوؤں سے مایوس ہو چکے ہیں ،  لوگ حقیقی سیاسی تحریک کا حصہ بننا چاہتے ہیں، ‏ آج لاہور کے عوام عدم اعتماد پیش کریں گے ، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی حکومتی حلقوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے، وزیراعظم کو عوام اور اتحادی عوامی مارچ کے بعد ہی یاد آئے ہیں مگر اب بہت دیر ہو چکی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -