ندیم افضل چن نے دوبارہ  پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، باضابطہ اعلان کر دیا

ندیم افضل چن نے دوبارہ  پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، باضابطہ ...
ندیم افضل چن نے دوبارہ  پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، باضابطہ اعلان کر دیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے ندیم افضل چن نے واپس  پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  ندیم افضل چن کی رہائشگاہ پہنچے جہاں ندیم افضل نے بلاول کا استقبال کیا اور میڈیا کے سامنے  پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ میں نے جب دو دہائی قبل سیاسی سفر شروع کیا تو پاکستان پیپلزپارٹی سے کیا ، پھر درمیان میں ایک فیصلہ آگیا ، اسے میری مجبوری کہیں یا غلطی ، ایک غلط فیصلہ کیا  جس کو کھلے دل سے قبول کرتا ہوں ، لیکن جب میں نے پی ٹی آئی جوائن کی تب بھی عمران خان کو بتایا کہ کل بھی بھٹو والا تھا ، آج بھی بھٹو والا ہوں اور ہمیشہ بھٹو والا رہوں گا۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ  میں شکر گزار ہوں آصف علی زرداری کا ، بلاول بھٹو  کا اور اپنے پرانے بھائیوں کا جنہوں نے واپس آنے پر مجھے عزت دی، میرے فیصلے سے میرے حلقے کے عوام اور زمیندار طبقہ بہت خوش ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -