ڈرامہ ’پری زاد‘ کی ’جھرنا‘ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ڈرامہ ’پری زاد‘ کی ’جھرنا‘ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
ڈرامہ ’پری زاد‘ کی ’جھرنا‘ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
سورس: Instagram/areeba.alviofficial

  

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے پری زاد میں جھرنا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اریبہ شہود رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اریبہ شہود کی شوہر کے ہمراہ شادی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔خوبرو اداکارہ اریبہ شہود نے سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا ہے جبکہ ان کے شوہر سفید رنگ کی خوبصورت شیروانی پہنی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر پر اریبہ مشہود کے مداح ان کی بےحد تعریف کر رہے ہیں اور نیک تمناں کا اظہار کرتے دکھائی دے رہیں ہیں۔

یاد رہے کہ اریبہ علوی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام ہیں، وہ پہلی بار ڈرامہ سیریل انامیں ہانیہ عامر، عثمان مختار اور شہزاد شیخ کے ساتھ اداکاری کرتے دیکھی گئی تھیں۔جس کے بعد انہوں نے مقبول ترین ڈرامے پری زاد میں جھرنا کا کردار ادا کیا۔

مزید :

تفریح -