خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور+اسلام آباد(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔راولپنڈی ، اٹک،جہلم،چکوال، میانوالی ،بھکر،سرگودھا،خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور،ناروال،سیالکوٹ میں آندھی ،تیز ہواں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کے بیشتراضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ میں بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم سکھر ،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں تیز ہواں اور ہلکی بارش کا امکان ہے
۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا تاہم چترال، دیر،سوات، مالاکنڈ، کوہستان،شانگلہ، وزیرستان ،بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،،صوابی، مردان، نوشہرہ میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ صوبہ بلوچستان میں مطلع ابرآلود جبکہ کوئٹہ،زیارت، پشین ،لورالائی،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ ، ژوب، بار کھان اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔