وزیر اعظم کےخلاف تحریک عدم اعتمادکا معاملہ، خورشید شاہ اہم مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے

وزیر اعظم کےخلاف تحریک عدم اعتمادکا معاملہ، خورشید شاہ اہم مشن پر اسلام آباد ...
وزیر اعظم کےخلاف تحریک عدم اعتمادکا معاملہ، خورشید شاہ اہم مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے

  

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر خورشید شاہ اہم مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ خورشید شاہ نے کہنا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں، صرف اور صرف عمران خان کے خلاف ہے،خورشید شاہ کو چیئرمین بلاول نے لانگ مارچ چھوڑ کر اسلام آباد میں اہم ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 صحافیوں سے خصوصی بات چیت میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ریکوزیشن اور عدم اعتماد کے حوالے سے اسلام آباد میں اہم کام کرنے ہیں، جس کے لیے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں، صرف اور صرف عمران خان کے خلاف ہے، تحریک عدم اعتماد سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ریکوزیشن جمع کروانے کے فورا بعد وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دیں گے، لانگ مارچ کے اختتام پر قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مکمل یقین ہے عمران خان سے اس کی پارٹی کے لوگ بھی پریشان ہیں، حکومت کے بارہ سے تیرہ ایم این ایز اپنا فیصلہ کر چکے ہیں، یہ حکومتی ارکان اب عمران خان کی ناکامیوں کا وزن اٹھانے کے لیے تیار نہیں۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک بات یقین سے کہہ سکتا عمران خان اپنی پارٹی چوہدریوں کی جھولی میں کبھی نہیں ڈالے گا، گارنٹی سے لکھ لو، وہ چیف منسٹری پرویز الہی کو نہیں دے رہا تھا، پارٹی کیسے دے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -