ندیم افضل چن کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر پنجاب حکومت کا موقف بھی آگیا

ندیم افضل چن کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر پنجاب حکومت کا موقف بھی آگیا
ندیم افضل چن کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر پنجاب حکومت کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی ا ین پی ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آئی ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی میں کیوں دوبارہ شمولیت اختیار کی، ندیم افضل چن کو پیپلز پارٹی سے ایک دو ووٹ بھی نہیں ملے گا ، ایک دو لوگوں کے آنے جانے سے پارٹی کو فرق نہیں پڑتا ،یاد رہے کہ ندیم افضل چن وزیراعظم عمران خان کے ترجمان رہ چکے ہیں۔
 حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے لانگ مارچ کو ہر طرح کی سہولت دی ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ کس طرح شہباز شریف کی کیسز سے جان چھڑائی جائے۔ اپوزیشن ہیلتھ کارڈ کو کسی طرح ناکام کرنا چاہتی ہے، مہنگائی کے لیے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملا ہے، پیپلز پارٹی کا لکی ایرانی سرکس ہے جو شہر شہر پھر رہا ہے، پیپلز پارٹی والوں کی پنجاب میں ضمانتیں ضبط ہوں گی۔
انہوں نے کہاکہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے 3 دن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہماری خواتین مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھیں گی۔