عالیہ بھٹ کی نئی فلم بھی 100کروڑ کلب میں شامل ہوگئی 

عالیہ بھٹ کی نئی فلم بھی 100کروڑ کلب میں شامل ہوگئی 
عالیہ بھٹ کی نئی فلم بھی 100کروڑ کلب میں شامل ہوگئی 
سورس: Instagram/aliaabhatt

  

ممبئی (آئی این پی) عالیہ بھٹ کی مضبوط اداکاری اور سنجے لیلا بھنسالی کی منفرد ہدایتکاری کی شہکار گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی۔گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے باکس آفس کلیکشن کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق 25 فروری کو ریلیز ہونے والی فلم نے پہلے ہفتے میں دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زائد کا کارروبار کرلیا ہے۔گنگوبائی کماٹی پوراجو ممبئی مافیا کی مضبوط امیدوار رہیں، کی حقیقی زندگی پر مبنی فلم کو سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کیا، جس میں عالیہ بھٹ، اجے دیوگن، وجے راز اور شانتانو مہیشواری و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مزید :

تفریح -