شین وارن کی یادگار پر مداح پھول، سگریٹ اور بیئر کین چھوڑ گئے
سڈنی(آئی این پی)دنیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن کے انتقال پر دنیا بھر میں کرکٹ شائقین سوگوار ہیں، کرکٹ مداحوں نے ان کے مجسمے پر پھول اور بالز رکھیں، اس کے علاوہ مداح وہاں بیئر کین اور سگریٹس کے پیکٹس بھی چھوڑ گئے۔
گزشتہ روز شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اور ان کے ترجمان کا کہناتھا کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔شین وارن کے انتقال پر دنیا بھر میں کرکٹ شائقین سوگوار ہیں اور میلبرن کرکٹ گرانڈ کے باہر نصب شین وارن کے مجسمے پر مداحوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔