خورشید شاہ نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ تاریخ بتادی

خورشید شاہ نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ تاریخ بتادی
خورشید شاہ نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ تاریخ بتادی
سورس: Twitter/@S_KhursheedShah

  

لاہور(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے نمبر پورے ہیں ، اسی لے تو میدان میں آئے ہیں، اب جس کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے وہ کامیاب ہوگی اور ایک سوال کے جواب میں تحریک کی ممکنہ تاریخ بھی بتادی۔

ندیم افضل چن کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر صحافیوں نے پی پی پی رہنما سے استفسار کیا کہ آیا تحریک عدم اعتماد پہلے وزیراعظم کے خلاف ہی لائیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آٹھ یا نو تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔ خورشید شاہ نے واضح کیا کہ پہلے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لارہے ہیں، بعد ازاں وزیراعظم کی باری آئے گی کیونکہ ریاست کو بچانے کےلئے اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -