بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرکھول دیا، ہلاکتیں

بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرکھول دیا، ہلاکتیں
بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرکھول دیا، ہلاکتیں
سورس: File Photo

  

 امرتسر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بارڈرسیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں تعینات ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار اہلکار مارے گئے جبکہ فائرنگ کرنیوالے اہلکار نے بعد میں اپنی جان بھی لے لی۔امرتسر رورل پولیس کے ایس ایس پی دیپک ہلوری نے حملہ آور سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ 

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق پنجاب کے ضلع امرتسر کے علاقے خاصہ میں موجود ہیڈ کوارٹر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک پولیس اہلکار تشویشناک حالت میں امرتسر کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ 

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طورپر بی ایس ایف کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیاگیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی ڈیوٹی کے معاملات کی وجہ سے فائرنگ کرنیوالا جوان خوش نہیں تھا۔ بی ایس ایف کے ذرائع کے حوالے سے لکھا گیا کہ144بٹالین کے کانسٹیبل ستیپا ایس کے نے اپنے سرکاری ہتھیار سے فائرنگ کی جبکہ ایک اور ذریعے نے بتایا کہ ملزم جوان نے 144بٹالین کے کمانڈنٹ ستیش مشرا کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی ۔

مزید :

بین الاقوامی -