" ندیم افضل چن نے اپنی سیاسی راہیں ہم سے جدا کر لیں" پیپلزپارٹی میں شامل ہونیوالے سیاسی رہنماء کے بھائی اور رکن اسمبلی وسیم چن کا ردعمل آگیا

" ندیم افضل چن نے اپنی سیاسی راہیں ہم سے جدا کر لیں" پیپلزپارٹی میں شامل ...

  

اسلام آباد ،  منڈی بہاﺅالدین (ویب ڈیسک) سیاسی شخصیت ندیم افضل چن کے پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کر کے واپس پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ان کے بھائی اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی وسیم چن کا ردعمل بھی آگیا ہے۔

ندیم افضل چن کے تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے فیصلے پر ان کے چھوٹے بھائی اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی وسیم چن   کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل چن کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، اس فیصلے میں والد صاحب یا ہم بھائیوں کی تائید حاصل نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افضل چن نے بہتر سمجھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بہتر چل سکتے ہیں، انہوں نے اپنی سیاسی راہیں ہم سے جدا کر لیں، ہم اس فیصلے میں ان کے بالکل بھی ساتھ نہیں ہیں،  ہمارے پاس تحریک انصاف کا مینڈیٹ ہے اور ہم اپنے مینڈیٹ کی پاسداری کریں گے، ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ہمیں عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔

یادرہے کہ  ندیم افضل چن نے لاہور میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں  دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ کچھ مجبوریوں کی وجہ سے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا غلط فیصلہ کیا لیکن اپنے گھر میں واپس آنے پر خوش ہوں۔

مزید :

قومی -سیاست -