لاہور ، پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے باعث  میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی 

لاہور ، پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے باعث  میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی 
لاہور ، پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے باعث  میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے باعث میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق  میٹرو بس سروس کو دوپہر کے وقت معطل کیا گیا  ، سروس لانگ مارچ کی لاہور سے روانگی تک معطل رہے گی ۔

واضح رہے کہ  پاکستان پیپلزپارٹی کا کراچی سے چلنے والا قافلہ گزشتہ روز لاہور پہنچا تھا ، آج بلاول بھٹو  ناصر باغ میں جلسے سے خطاب کریں گے ،  بلاول بھٹو خطاب کے بعد براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ سے ہوتے ہوئے وزیر آباد پہنچ کر قیام کریں گے ۔

لاہور سے نکل کر بلاول مریدکے  پھر گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں عوام سے خطاب کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -