تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر جو میں کروں گا ،اپوزیشن اس کے لیے تیار ہو جائے، وزیراعظم کا کھلا چیلنج

تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر جو میں کروں گا ،اپوزیشن اس کے لیے تیار ہو جائے، ...
تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر جو میں کروں گا ،اپوزیشن اس کے لیے تیار ہو جائے، وزیراعظم کا کھلا چیلنج

  

میلسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے  اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک جب ناکام ہوئی تو کیا آپ تیار ہیں جو میں آپ کے ساتھ کروں گا۔

میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جلد جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی آئینی ترمیم لائیں گے اور اب دیکھتے ہیں کہ پی پی پی اور ن لیگ جنوبی پنجاب صوبے پر ہماری حمایت کریں گے یا نہیں، یہ سب کے سامنے آ جائے گا۔انہوں نے  کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے 500 ارب روپے مزید خرچ کریں گے، ہماری پالیسیوں سے کسانوں کو زیادہ فائدہ ہوا ہے، چین سے ایک لاکھ ٹن کھاد منگوائی ہے جو کہ ایک ہفتے میں پہنچ رہی ہے، ہم دنیا کے مقابلے میں پاکستانیوں کو سستی کھاد دے رہے ہیں، اس پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -