وزیر اعظم کا طیارہ اسلام آباد کے بجائے لاہور اتار لیا گیا

وزیر اعظم کا طیارہ اسلام آباد کے بجائے لاہور اتار لیا گیا
وزیر اعظم کا طیارہ اسلام آباد کے بجائے لاہور اتار لیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا طیارہ لاہور اتار لیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان میلسی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کے بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے مگر موسم کی خرابی کے باعث ان کے طیارے کو لاہور میں اتارا گیا۔ عمران خان آج رات گورنر ہاؤس لاہور میں قیام کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -