مریم نواز کاوزیراعظم کے خطاب پر ردعمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہاہے کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے۔
تفصیل کے مطابق ٹوئٹرپر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہاکہ اس کو نہ اخلاقی اقدار، دشمنی کا ظرف نہ عہدے کی عزت کا کوئی پاس ہے،پہلے سب کو گالیاں دینے والا پھر کہتا ہے کہ ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاقیات تھی،اللہ پاکستان کو آپ کے شرسے محفوظ رکھے۔
اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے۔ اسکو نہ اخلاقی اقدار نہ دشمنی کا ظرف ہوتا ہے نہ اپنی عہدے کی عزت کا کوئی پاس ہوتا ہے۔پہلے اس نے سب کو گالیاں دیں اور پھر کہا ریاست مدینہ کہ بنیاد اخلاقیات تھی۔اللّہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے @ImranKhanPTI
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 6, 2022