مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو بیرون ملک دوروں سے روک دیا

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو بیرون ملک دوروں سے روک دیا
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو بیرون ملک دوروں سے روک دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو بیرون ملک دوروں سے روک دیا۔

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ارکان کو بیرون ملک دوروں پر بھیجنے اور عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی اطلاعات پر اپوزیشن رہنماؤں نے اہم اقدامات کرلیے۔شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے اپنے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو بیرون ملک دوروں سے روک دیا اور ارکان کو اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی بیرون ملک دورے منسوخ کریں اور سرکاری وفد کے ساتھ دورے پرنہ جائیں۔

مزید :

قومی -