کرینہ کپور کے بیٹے کا والد سیف علی خان پر غصہ ، ویڈیو وائرل
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ سٹار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی والد پر غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سیف اپنے بیٹے تیمور کے ہمراہ گاڑی سے اترے تو تو بیٹے کا موڈ خراب ہوا، اس دوران اداکار نے تیمور کو سمجھانے کی بھی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔تیمور علی خان نے اپنے والد کو آہستہ سے ہاتھ مار کر بھی اپنا غصہ ظاہر کیا۔ بعد ازاں سیف علی خان مسکراتے ہوئے بیٹے کے ساتھ چل پڑے۔ واقعے کے تمام مناظر وہاں موجود فوٹوگرافرز نے کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیے۔
View this post on Instagram