وزیر اعظم اپنے مشیروں سے محتاط رہیں ، پرویز الہی کا مشورہ

وزیر اعظم اپنے مشیروں سے محتاط رہیں ، پرویز الہی کا مشورہ
وزیر اعظم اپنے مشیروں سے محتاط رہیں ، پرویز الہی کا مشورہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے وزیر اعظم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنے مشیران سے محتاط رہیں جو غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا میں خلیج حائل کر رہے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ق پرویز الہی کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں ۔ پارٹی کی طرف سے اپنے ممبران کو مخصوص چینلز میں نہ جانے پر تشویش ہے ۔ اس سے تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی ۔ آزادی اظہار رائے جموریت کا حسن ہے ۔ وزیر اعظم اور پارٹی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے چند اخبار اور میڈیا ہاوسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی اظہار تشویش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈیننس کے تناظر میں لگائی گئی ہے ۔ سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں جن کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حیرانی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاوسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے مجھے میڈیا ہاوسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے ۔

مزید :

قومی -